شوبز کی دنیا میں کوئی استاد نہیں،خوشبو

لاہورجدت ویب ڈیسک ٹیج اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کوئی استاد نہیں موجودہ مقام محنت سے حاصل کیا۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے خوشبہ نے کہاکہ شوبز کی دنیا میں آنا میرا شوق تھا جس پر بہت محنت ، لگن اور دلجمی کے ساتھ کام کیا اور موجودہ مقام حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سٹیج پر کام کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ یہ لائیو کام کرنا ہوتا ہے اس دوران مشکلات بھی کافی پیش آتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نرگس ، دیدار، خوشبو سمیت تمام سینئرز کیساتھ میرا بہنوں جیسا رشتہ ہے اور ان کی عزت و احترام میرے دل میںہے ،ہمارے درمیان سٹیج سے ہٹ کر بھی اچھی دوستی ہے اور گپ شپ بھی چلتی رہتی ہے تاہم اس فیلڈ میں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.