شوبز میں مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتی‘ حنائ دلپزیر

لاہور جدت ویب ڈیسک سینئر اداکارہ حنائ دلپزیر نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلے بازی کے رحجان پر یقین رکھتی ہوں ، میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن کو خدا کی ذات بہت جلد عزت اور شہرت سے نواز دیتی ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ڈرامہ سیریز ’’ عینی کی آئے گی بارات ‘‘ میں بھی اداکاری کی مگر حقیقی شہرت مجھے سٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ سے ملی اور آج بھی میری وجہ شہرت بلبلے کا کردار ’’ مومو ‘‘ہے ، میں جہاں بھی جائوں تو بالخصوص بچے مجھے دیکھ کر مومو کا شور مچا دیتے ہیں ، میرا یہ کردار بچوں سمیت بڑوں میں بھی مقبول ہوا ۔ بعض اوقات مجھے شاپنگ کے لئے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں چھپ چھپا کر جائوں تاکہ لوگ مجھے پہچان نہ سکیں ۔ حنائ دلپزیر نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی محبت پر ان کی مشکور ہوں اور ان کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.