Sana Javed Actress model

شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کےلئے بھرپور محنت جاری ہے ‘ ثنائ جاوید

لاہور جدت ویب ڈیسک :خوبرو اداکارہ ثنائ جاوید نے کہا ہے کہ اگر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، شوبز میں عزت اور وقار کے ساتھ نام پیدا کرنا چاہتی ہوں جس کےلئے بھرپور محنت جاری ہے ۔ ایک انٹر ویو میںاداکارہ نے کہا کہ میرا شماران خوش نصیب فنکاروںمیں ہوتا ہے جنہیں اوپر والے کی خاص رحمت سے کیرئیر کے آغاز پر ہی شہرت مل جاتی ہے ۔ میرے گھروں والوں نے مجھے بیحد سپورٹ کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملا ہے ۔ ثنائ جاوید نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن اگر آپ میں آگے بڑھنے کی لگن ہو تو یہ رکاوٹیں آپ کاکچھ نہیں بیگاڑ سکتیں بلکہ اس سے انسان کو مزید حوصلہ اور طاقت ملتی ہے۔ ثنائ جاوید نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں جتنے بھی پراجیکٹ کئے ہیں ان میں معیار کا خاص خیال رکھا ہے ۔میری کوشش ہے کہ میرے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے اس لئے ہر کردار کو نبھاتی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.