laila Lollywood Actress

شوبز انڈسڑی کیلئے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے ‘فلم سٹارلیلیٰ

لاہور جدت ویب ڈیسک :فلم سٹارلیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسڑی کیلئے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر اس کو موقعہ دیا جائے تو بھارت کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ‘ہمیں پرانے انداز کی بجائے نئے انداز کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنانا ہوں گی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب فلم انڈسڑی کے حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میںلیلیٰ نے کہا ہمیں اپنی اس انڈسڑی کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.