Sania Mirza and Shoaib Malik

شعیب ملک اور ثانیہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع  شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ¾شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے اپنے ہونے والے بچے کی شہریت کے حوالے سے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ والد بننا بڑی چیز ہے ¾اس حوالے سے کافی پرجوش ہوں اور بے حد خوش بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ زچگی کے وقت میں اہلیہ کے پاس ہوں جبکہ مینجمنٹ نے بھی اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے۔بچے کی شہریت کے حوالے سے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ بچے کی شہریت کہاں کی ہوگی ¾اس کی شہریت نہ پاکستان کی ہوگی اور نہ ہی بھارت کی ہوگی بلکہ اس کی شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.