شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی تیاری مکمل،جسٹس اعجاز الاحسن نگران مقرر

جدت ویب ڈیسک :شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی تیاری مکمل ہوگئی ۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے نو ٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگران ہونگے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے پر نگران جج تعینات کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس سننے والے بینچ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے کی نگرانی کے لیے تعینات کردیا ہے ۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کے 28جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نگران تعینات کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.