شریف خاندان کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے پر شکر یہ ، کیونکہ؟

جدت ویب ڈیسک :چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے الزامات نے انہیں قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش ہونے کا موقع فراہم کیا جب کہ اسی احتساب کے عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور جھوٹے حلف جیسے چھپے ہوئے جرائم قوم کے سامنے آچکے ہیں جنہوں نے شریف خاندان کو ایکسپوز کر دیا ہےکہ وہ شریف خاندان اور ان کے خدمتگاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے جس کے بعد وہ اپنے 40 سال مالی ریکارڈ سامنے لے آئے ہیں۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے پر شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے احتساب کے عمل نے ان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.