Khurram Nawaz Gandapur

شریفوں نے بہت ظلم کیا اب گرفت کی گھڑی ہے،عوامی تحریک

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی احترام کریں گے اور حصول انصاف کیلئے تمام آئینی، قانونی حق استعمال کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کے بارے میں فیصلہ محفوظ ہونے پر عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی تحریک کے وکلاءنعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، جواد حامد، محمد ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر رہنما موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں براہ راست ملوث ہے ،اعلیٰ عدلیہ اس کیس کی مانیٹرنگ کرے۔ غریب ورثاءکے مقابل گاڈفادر اور سسلین فیملی ہے ۔شہداءکے ورثاءسانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتلوں سے آئین، قانون اور شریعت کے مطابق انصاف بشکل قصاص چاہتے ہیں ۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے سے صرف قاتل خوفزدہ ہیں۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہماری عدالت سے ہمیشہ یہ استدعا رہی ہے کہ انصاف کی فراہمی کے بنیادی حق کو قاتل اور غاصب حکمرانوں کی صوابدیدپر نہ چھوڑا جائے اور مظلوموں کے ساتھ پورا انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ظلم کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتوں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے، عدالتیں آزاد ہیں ،ہم سمجھتے ہیں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے فیصلہ سے ایک نئی عدالتی تاریخ رقم ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.