Shaheen Airline Return From Saudi with Haji

شاہین ایئر لائن مدینے میں پھنسے 216 حاجےوں کو لےکر کراچی پہنچ گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک :خصوصی اجازت ملنے کے بعد شاہین ایئرلائن کی پہلی حج پرواز این ایل 704 مدینے میں پھنسے 216 حاجیوں کو لے کر اتوار کی صبح کراچی پہنچ گئی۔مدینہ منورہ سے پرواز این ایل 704 جناح انٹرنینشل ایئرپورٹ پر صبح 5 بجکر 30 منٹ پر 350 حاجیوں میں سے 216 حاجیوں کو لے کر پہنچی۔ واپس پہنچنے پر حجاج کرام بہت خوش نظر آئے جب کہ ان کے عزیز و اقارب نے بھی ان کا استقبال پھولوں کے ہاروں سے کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر کو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی حجاج کا کہنا تھا کہ دو روز انہوں نے بہت مشکل میں گزارے، ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ تھا اور نہ ہی رہنے کے لئے جگہ تاہم بعد میں انہیں ہوٹل مہیا کئے گئے جو کہ غیر معیاری تھے۔حجاج کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر لائن کہ جو مسافر تاحال پھنسے ہوئے ہیں انہیں بھی جلد واپس وطن لایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹیâسی اے اےá کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کے باعث ساڑھے تین سو حاجی جمعے سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔ سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی âسی اے اےá نے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی خصوصی اجازت دی جس کے بعد مذکور فضائی کمپنی نے اپنا حج آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.