korangi

شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیوں کو بھی کشادہ بنا ئیں گے ‘نیئر رضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر ضلعی حدود میں جہاں ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کردیا گیا وہیں شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ اندرونی گلیوں کی پیور بلاک سے تعمیر کا کام بھی جاری ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ضلع کورنگی سے مسائل کا جڑ سے خاتمہ اور عوام کو بہتر ماحول اور مثالی معاشرے کے قیام کے لئے جدو جہد کررہے ہیں شاہراہوں کے ساتھ اندرونی گلیوں کو بھی کشادہ بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کی مختلف یونین کمیٹیز میں اندرونی گلیوں کی پیور بلاک سے تعمیر کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ اندرونی گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ عوام کو اس حوالے سے دشواریوں سے چھٹکارہ دلا ئی جاسکے انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور اسے وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کی اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی کی جانب سے علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے اقدامات کو سراہا چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مثالی بنا ئیں اندرونی گلیوں کی تعمیر کے حوالے سے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضانے کہاکہ بتریج ضلع کورنگی کی تمام اندرونی گلیوں کو پیور بلاک سے تعمیر کیا جائیگا تاکہ عوام کو مسائل پاک ماحول اور دیرپا سہولت حاصل کرسکیں ۔چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کا خاتمہ اور ضلو کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.