شاہد آفریدی کی خواہش‘کراچی میں انڑنیشنل کر کٹ۔۔۔جانئے

 

کراچی جدت ویب ڈیسک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے کراچی کی نمائندگی کی، یہ میرا شہر ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے ، یہ شہر ملک میں کرکٹ کی نرسری کی حیثیت رکھتا ہے ۔کراچی میں پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے تو وہ آگے چل کرملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، بھارتی مالکان کی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کا ہونا خوش آئند ہے ،سابق کپتان نے کہاکہ کراچی میں کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ، چاہے وہ پی ایس ایل کے میچز کی صورت میں ہو یا انٹرنیشنل میچزکا انعقاد ہو، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں میں کرائے جانے کی نوید مسرت کن ہے ۔ اس سے کراچی میں کرکٹ کو مزید تقویت ملے گی، کراچی کے لوگ اچھی کرکٹ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.