شام میں نامعلوم طیاروں کا فصائی حملہ،آٹھ شہری ہلاک

دمشق جدت ویب ڈیسک شام میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔اربین کے اس علاقے میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر عملدرآمد پچھلے ہفتے کے اختتام پر شروع ہو جانا تھا۔جرمن ٹی وی کے مطابق یہ دھماکا پیر اور منگل کی درمیانی شب دمشق کے مشرقی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے اربین میں ہوا۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے بقول یہ حملہ شامی حکومت یا پھر روسی جنگی طیاروں نے کیا۔ حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ اطلاعات ہیں کہ اربین کے اس علاقے میں جنگ بندی کے ایک معاہدے پر عملدرآمد پچھلے ہفتے کے اختتام پر شروع ہو جانا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.