America Air Force Attack on ISIS in Sham Damishq 25 Civilian Killed

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے،25 شہری ہلاک

دمشق جدت ویب ڈیسک :شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے جہادیوں کے آخری ٹھکانے پر فضائی حملوں میں سات بچوں سمیت پچیس شہری مارے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا کہ عراق کی سرحد کے نزدیک داعش کے ایک سابق مضبوط گڑھ البوکمال کے شمال میں واقع ایک گاؤں آل شعافہ پر اور اس کے ارد گرد فضائی حملے کیے گئے ،رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ الشعافہ پر یہ فضائی حملے امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کیے۔داعش کا شام کے مشرقی علاقے میں صرف اسی ایک گاؤں پر کنٹرول رہ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.