Sham Damishq 8 Turkish Soldiers Killed

شام، کْردوں کے خلاف آپریشن میں 8 تر ک فوجی ہلاک، 13 زخمی

انقرہ جدت ویب ڈیسک :شمالی شام کے علاقے عفرین میں کْردوں کے خلاف جاری آپریشن “غصن الزیتون” میں8 تک فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ترک فوجی تر جما ن کے مطا بق عفرین میں فوجی آپریشن کے شروع کیے جانے کے بعد سے ترک فوج کی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اس طرح “غصن الزیتون” آپریشن میں مجموعی طور پر کم از کم 40 ترک فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ان کے علاوہ آپریشن میں اب تک 200 سے زیادہ انقرہ کے ہمنوا شامی جنگجو اور کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے 209 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق آپریشن کے دوران 112 شامی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ ترکی اس امر کی تردید کرتا ہے۔ترکی نے رواں سال 20 جنوری سے “غصن الزیتون” آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس کا مقصد امریکا کے حمایت یافتہ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو نشانہ بنانا ہے۔ انقرہ مذکورہ کرد یونٹس کو ایک دہشت گرد جماعت شمار کرتا ہے جو ترکی میں تین دہائیوں سے بغاوت میں مصروف کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ترکی کی فوج نے 115 تزویراتی مقامات اور 87 دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس امر نے کرد جنگجوؤں کو ترکی کی سرحد کے متوازی علاقے سے پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.