Seriya

شام،جنگ بندی میں ناکامی، امدادی ٹرک متاثرہ علاقوں میں نہ پہنچ سکے‘مزید جانئے

دمشق جدت ویب ڈیسک اقوام متحدہ نے شام کے جنگ زدہ علاقے غوطہ میں چار لاکھ افراد کیلئے 40 ٹرکوں پر مشتمل امداد پہنچنے میں ناکامی پر فوری طور پر جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں یکطرفہ طور پر متنازع جنگ بندی میں ناکامی کے بعد باغیوں کے زیر اثر مشرقی علاقے غوطہ میں شامی اور روسی فورسز کی جانب سے باغیوں پر دباؤ بڑھانے کیلئے فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔شام کے جنگ زدہ علاقے میں 4 لاکھ افراد کیلئے 40 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل امداد پہنچنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ نے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔شام کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ٹاسک فورس کے سربراہ جین ایگلینڈ نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ کچھ دنوں میں امدادی قافلے مشرقی غوطہ میں داخل ہونے کے قابل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شائد ہمارے پاس سب سے پہلے امداد پہنچانے کی اجازت ہے اور ہم نے حکومت سے مشرقی غوطہ کے حصے ڈوما میں جانے کی اجازت لی تھی لیکن اس کیلئے5 گھنٹے کافی نہیں ہیں۔اس حوالے سے انسانی حقوق کے شامی مبصرین نے کہا ہے کہ شامی جہازوں کی جانب سے گزشتہ روز روزانہ عارضی جنگ بندی سے قبل کئے گئے حملے کے نتیجے میں 9 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔مشرقی غوطہ میں جاری بمباری کے بارے میں شامی سول ڈیفنس کے رضاکار یونٹ کے ترجمان سراج محمود نے کہا ہے کہ اس علاقے تک رسائی بہت مشکل ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہاں بمشکل کوئی زندگی ہے، سب کچھ تباہ ہوچکا ہے اور لوگ ملبوں تلے دبے ہیں۔پینٹاگون کی ترجمان دانا وائٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے مطالبے میں ناکامی ،تشدد کم کرنے اور سیاسی حل کیلئے مذاکرات کے حوالے سے روس کے کئے گئے وعدے سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شامی حکومت سے کوئی تنازع نہیں چاہتے لیکن ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روس بشارالاسد کی حکومت کو تشدد سے روکنے اور شامی خانہ جنگی کو کم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.