MQM-P MPA Shazia Farooq attempts suicide

شازیہ فاروقی کی خودکشی ڈرامے کی پیچھے اصل حقیقت کیا نکلی‘ سنسنی خیزانکشافات‘ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروقی کی مبینہ خودکشی کا معاملہ حل ہوگیا،، عباسی اسپتال کے ایم ایس نے معاملہ ذہنی تناو اور معدہ کی تکلیف قرار دے دیا جبکہ شازیہ فاروق اسپتال سے چھٹی کے بعد عقبی راستے سے گھر روانہ ہو گئیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی کی مبینہ خودکشی کا معاملہ عباسی اسپتال کے میڈیکل سپریڈینٹ نے حل کر دیا۔انہوںنے کہا کہ شازیہ فاروق گزشتہ رات ذہنی تناو اور معدہ کی تکلیف کے باعث عباسی شہید اسپتال لائی گئی تھیں۔ایم ایس عباسی انور کا کہنا تھا کہ شازیہ فاروق کو اسپتال لانے والے عزیز و اقارب نے بھی میڈیکولیگل کرانے کی بات نہیں کی اور جب انہیں اسپتال لایا گیا تو وہ اپنے پورے ہوش و حواس میں تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات شازیہ فاروق کی مبینہ خود کشی کی کوشش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو ایم ایس عباسی نے تردید کردی جبکہ شازیہ فاروق کو آج عباسی اسپتال سے ٹریٹمنٹ کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.