شادی کے بعد شوہر دلہن کا جہیز لے کر فرار۔۔۔جانئے

بہاول پور جدت ویب ڈیسک شادی کے بعد شوہر اور ان کا ساتھی نئی نویلی دلہن کے جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ ہما نے سکندر نامی شخص سے شادی کی، جس کے بعد سکندر ہما کو شادی کے بعد چیمہ ٹاؤن فیز2 میں کرائے کے گھر میں رخصت کرکے لے گیا۔بیوی میکے گئی تو شوہر اور مبینہ ملزم سکندر کے ہمراہ اپنی بیوی کے 47 ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور جہیز کا سارا سامان لے کر فرار ہوگیا۔تھانا صدر پولیس نے لڑکی کی درخواست پر شوہر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.