سی پیک کے منصوبے نے سیمنٹ کی مانگ بڑھادی۔۔۔ جانئے

لاہور جدت ویب ڈیسک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے باعث چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی کھپت 1 کروڑ 23 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت 23 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 23 لاکھ ٹن رہی جبکہ برآمدات 18 فیصد سے گھٹ کر صرف 16 لاکھ 95 ہزار ٹن رہی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ سمگلنگ اور انڈر انوائسنگ نہ ہوتی تو فروخت میں مزید اضافہ دیکھا جاسکتا تھا۔ایسو سی ایشن کا کہنا کہ پاکستانی سیمنٹ کے اعلیٰ معیار کے باعث بھارت میں بہت مانگ ہے مگر اضافی ڈیوٹی کے سبب یہ بھارت کی منڈیوں میں کافی مہنگا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت درآمدی سیمنٹ اور کنکرکی پر عائد ڈیوٹیز میں مزید اضافہ کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.