Raja Zafarul Haq Senate Opposition Leader

سینیٹ میں شیری رحمان کو ہٹاکر راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ایوان بالا میں قائد ایوان پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے ‘چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقرر کردیا ہے اور سینٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ‘اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان کے پاس تھا تاہم 18 اگست کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، درخواست پر ن لیگ کے علاوہ اتحادی سینیٹرز کے دستخط بھی موجود تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے ہٹادیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.