PPP

سینیٹ انتخابات، سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان نے ووٹ بیچا،ارباب غلام رحیم

کراچی جدت ویب ڈیسک سند ھ کے سابق وزیر اعلی غلام ارباب رحیم نے الزام عائد کیا ہے کہ سینٹ انتخابات سند ھ اسمبلی کی زیادہ تر خواتین ارکان نے اپنا ووٹ بیچا ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام اربا ب حیم نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ جمہوری حکومت مدت پوری نہیں کرے گی وہ دیکھ لیں کہ وہ اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے، 15 مارچ کو چیرمین سینٹ کا الیکشن بھی ہوجائیگا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ جلد سنادیا جائے گا ۔،نواز شریف کے خلاف ثبوت سامنے آنے چاہیں۔ارباب رحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی دس سال براقتدار رہنے کے باوجود بھی سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.