MQM

 سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ ۔۔۔ رئوف صدیقی نے ایسی بات بتادی کہ شہری سوچ میں پڑگئے‘مزیدجانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرئوف صدیقی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے جہاں ایم کیو ایم کا نام اور نشان پتنگ ہو گا وہی ایم کیو ایم ہو گی وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم برائے فروخت نہیں ہے ایم کیو ایم میں عہدے کی بنیاد پر نام کی عزت نہیں ہوتی ہے ہم اصولوں پر سودا نہیں کرتے رف صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینٹ کے انتخاب میں بائیکاٹ کا کوئی آپشن نہیں ہے جہاں پتنگ ہو گی ارکان ووٹ وہیں دیں گے عہدیداروں میں اختلاف ہو سکتا ہے ووٹ بینک میں تقسیم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے خلاف نیب انکوائری کی خبر بے بنیاد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.