MQM

سینیٹ الیکشن،ایم کیو ایم کو توڑنے والے کامران ٹیسوری ریس سے باہر

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم پاکستان کا خط الیکشن کمیشن کوموصول ہوگیا۔ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 15 میں سے 9 امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے نامزدگیوں سے شروع ہونے والے ایم کیو ایم کے اندرونی بحران کی شدت میں تو کمی نہیں آئی، البتہ سینیٹ کے لیے نامزدگیوں کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوتا نظر آرہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے خط کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے 9 امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں دھڑوں کی طرف سے پندرہ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ پانچ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن لڑنے والوں میں فروغ نسیم، نسرین جلیل،عامر چشتی، عبدالقادر خانزادہ اور سنجے پروانی شامل ہیں۔ فروغ نسیم اورعامر چشتی جنرل نشست پرامید وار ہوں گے۔ نسرین جلیل خواتین، عبدالقادر خانزادہ ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گے۔ سنجے پروانی اقلیتی نشست پر ایم کیو ایم کے حتمی امیدوار ہوں گے۔ دوسری طرف احمد چنائے، حسن فیروزہ،علی رضاعابدی، نگہت شکیل، امین الحق دستبردار ہوگئے۔ کامران ٹیسوری کا نام بھی حتمی امیدواروں میں شامل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.