Ahsan Iqbal Interior Minister,

سینٹ انتخابات کے انعقاد سے ناکام سیاستدانوں کی سازشی تھیوریاں ناکام ہو گئی ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کا انعقاد خوشگوار سنگ میل ہے اور ناکام سیاستدانوں کی سازشی تھیوریاں ناکام ہو گئی ہیں جبکہ صرف ایک شخص کے خلاف فیصلے دیئے جا رہے ہیں اور ایک سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ نواز شریف تو نااہل ہو گئے لیکن مسلم لیگâنá نااہل نہیں ہو سکی اور اب اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام فیصلے کرتے ہیں جبکہ اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہو گا اور مسلم لیگâنá جنگ و جدل کا پروگرام نہیں رکھتی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سینٹ انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کا انعقاد خوشگوار سنگ میل ہے جبکہ کچھ حلقوں نے جو شکوک وشبہات پیدا کر رکھے تھے ان ناکام سیاستدانوں کی سازشی تھیوریاں اور ماضی کی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی شعور بیدار ہو چکا ہے پہلے کہا جاتا تھا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرواتی ہے لیکن اب اسٹیبلشمنٹ کی تعریف بدل چکی ہے اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام فیصلے کرتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور ایک شمص کے خلاف فیصلے دیئے جا رہے ہیں ۔ نواز شریف تو نااہل ہو گئے لیکن مسلم لیگâنáنااہل نہیں ہو سکی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگâنá جنگ و جدل کا کوئی پروگرام نہیں رکھتی اور قومی اداروں کے درمیان محاذ آرائی بھی نہیں چاہتی جبکہ اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلوں کو تحفظ دیا جاتا ہے جبکہ نواز شریف کے خلاف ہونے والے فیصلوں کی وجہ سے ہم پوری دنیا میں شرمندہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے سے پہلے ووٹر جماعتوں کی کارکردگی کا جائزہ ضرور لین جبکہ تبدیلی کے دعوے داروں کی تبدیلی کی حقیقت کو بھی مدنظر رکھیں۔ #/s#۔â جاویدá

Leave a Reply

Your email address will not be published.