سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم مستعفی ہوجائیں ، نفیسہ شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی âپی پی پیá کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد آنے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ابھی تک ہم صرف اسی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کس کی منی ٹریل آئی اور کس کی باقی ہے۔انھوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ شریف خاندان نے ایسا کیوں سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہی پاکستان کو چلا سکتے ہیں اور ان کے بعد کوئی نہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے ہر چیز کو عدالتوں میں لے جانا بھی نامناسب عمل ہے اور جیسا کہ ملک کا قانون اور آئین موجود ہے تو اس کی روح کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ہم خود عوام کو سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے چکروں میں لگا کر ملک کی ترقی کا راستہ رک رہے ہیں اور الزام تراشی ایک دوسری پر کرتے ہیں۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسا نہیں ہوتا جیسا اس وقت پاکستان میں ہورہا ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بھی شریف خاندان اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور خاص طور پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا بھی یہی مؤقف ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی خاطر وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.