#StormsinSukkur #Duststorm Powerpolescollapsed #Sindh

سکھرمیں طوفانی ہوائیں، مٹی کا طوفان، بجلی کے پول گر گئے ، شہرتاریکی میں ڈوب گیا

سکھر:جدت ویب ڈیسک:طوفانی مٹی کی چلنے والی تیز ہواوں کے باعث سکھر ،روہڑی خیرپور میں بجلی کے گیارہ ہزار کے وی کے پولز گرگئے ،شہری و دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں کی طرح سکھر اضلاع میں بھی بھی گذشتہ رات طوفانی مٹی کی چلنے والی تیز ہواوں کے باعث سکھر ،روہڑی خیرپور کے مختلف علاقوں میں بجلی کے گیارہ ہزار کے وی کے پولز اچانک گرگئے جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے کئی شہری و دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب جانے کی وجہ سے شہریوں نے رات بنا بجلی کے گذاری پولز کی مرمت کیلئے سیپکو عملے نے پہنچ کر مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متاثرہ علاقوں کو بجلی فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.