Mark Zuckerberg

سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیامگر کیسے ؟ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش نے پہلیسنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پریاپرکاش نیاپنی پہلی فلم اوروآدھارلوکے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیوکلپ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔پریاپرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000 تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی، اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.