Sunny Leone Bollywood Actress

سنی لیون نے پر سکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا ‘ جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مختلف لوگوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں مگر اس کے باوجود میں اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور آج بھی دی جارہی ہیں، اس بات کا مزید تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ جب دھمکیاں دینے والا سیاسی لیڈر یا مذہبی رہنما ہو اور وہ کہے کہ آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ان دھمکیوں کا اثر قبول کیے بغیر سنی لیون اپنی زندگی پرلطف طریقے سے گزار رہی ہیں، آج کل وہ اپنے شوہر ڈینیئل ویبر اور گود لی ہوئی بچی نشا کے ساتھ امریکی ریاست ایری زونا میں موجود ہیں جہاں وہ نشا کی دوسری سالگرہ منارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.