Shoaib Malik Pakistan Cricketer

سنگا کارا شعیب ملک کی کپتانی کے گن گانے لگے

دبئی جدت ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی کپتانی کے گْن گانے لگے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک بہت اچھے قائد ہیں اور پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی کامیابی کا راز شعیب ملک کی اعلیٰ قیادت ہی ہے۔سری لنکا کے اسٹار کرکٹر کمار سنگاکارا نے کہا کہ شعیب ملک نے ٹیم کا ماحول کافی پرسکون رکھا ہوا ہے، ہر کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہے، شعیب ملک کھلاڑیوں کو کوئی اضافی بوجھ یا دباؤ نہیں ڈالتے۔ملتان سلطانز کی کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ یہ ٹیم ورک ¾پرسکون رہنے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کا نتیجہ ہے۔پی ایس ایل میں مقابلے کے معیار کے حوالے سے سنگاکارا نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے، یہاں مقابلے کا معیار بہت بلند ہے ¾ پاکستان کا نوجوان ٹیلنٹ بھی اچھا ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ملتان سلطانز کے کوالیفائر میچز تک پہنچنے کی صورت میں کیا وہ پاکستان آئیں گے تو سنگاکارا نے کہا فی الحال وہ اس بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کی توجہ ایک وقت میں ایک میچ پر مرکوز ہے اور جب وقت آئےگا تو اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.