سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر، ایل این جی اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم نہیں بن سکتا

جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔ درخواست گزارکاکہناتھاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایاجائے۔ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کی نہ اہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ ایڈووکیٹ ندیم شیخ نےسندھ ہائی کورٹ میں موقف اختیارکیاکہ دسمبردوہزارسولہ میں ان کانام نیب انکوائری سے نکال دیاگیا۔ایل این جی اسکینڈل پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ ۔عدالت نے درخواست گزارکاموقف سننے کے بعد انہیں مکمل دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونیکاحکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت دس اگست تک ملتوی کردی درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ شاہدخاقان عباسی آئین کی شق 62اور63پرپورانہیں اترتے ۔ایل این جی اسکینڈل میں نامزدشخص کسی بھی طوروزارت عظمٰی کااہل نہیں ہوسکتا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.