سندھ ہائیکورٹ،راحیلہ مگسی کےخلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر کیا ہوا؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ  ن  کی سینیٹرراحیلہ مگسی کےخلاف اینٹی کرپشن انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سینیٹر راحیلہ مگسی پیش ہوئیںجبکہ عدالت میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پرعدالت کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا۔عدالت نے تفتیشی آفیسر کوشوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ چیف سیکرٹری کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس نہیں ہوسکا۔چیف سیکرٹری کی سربراہی میں راحیلہ مگسی کے خلاف اجلاس جلد کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں راحیلہ مگسی کےخلاف مقدمے کا جائزہ لیا جائےگا عدالت نے اینٹی کرپشن یونٹ کا فیصلہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ راحیلہ مگسی پر ضلع میں 74ایکڑ سرکاری زرعی زمین اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.