sindh-police

سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے۔ تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ون ذوالفقار علی مہر کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ پرویز خان عمرانی کو ایس پی انویسٹی گیشن ون تعینات کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر فیصل عبداللہ کو ایس پی جیکب آباد تعینات کردیا گیا جبکہ سرفراز نواز کو ایس ایس پی ساوتھ تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.