karachi

سندھ میں6 ہزار اسکول ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ میں دس نئے انگلش میڈیم اسکول اور چھ ہزار جونیئر اسکول ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے اساتذہ کی بھرتی مکمل میریٹ پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس میں 6 ہزار جے ایس ٹی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضروری ہیارلی چائلڈہوڈ کی تعلیم کے قوانین بنائے جائیں۔وزیراعلی نے اپریل میں 10 انگریزی میڈیم اسکول شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا، جو کیمبرج سطح کے ہوں گے اور حکومت خود بچوں کی فیس ادا کرے گی۔ ان اسکولوں کی ابتدا سکھر، بے نظیر آباد و دیگر شہروں سے کی گئی ہے، اسکول عمارتیں مکمل ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ان اسکولوں کو پرائیویٹ انتظامیہ چلائے، جس کے لئے اشتہار دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.