#SindhLockdown #Eidspecialtrains

سندھ میں لاک ڈائون 10 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

کراچی :جدت ویب ڈیسک: ریلوے حکام نے لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے اپ اور ڈان کی 10 عید ااسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو آج 7 مئی سے 12 مئی تک چلائی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے 10 عید اسپیشل اپ اور ڈان کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہےآخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر روٹین کی ٹرینیں بھی چلتی رہے گی۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے عید ااسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج 7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے چار، چار آپ ڈان کی عید ااسپیشل ٹرین چلے گی، نویں عید ااسپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.