سندھ محبت اور امن کی سرزمین ہے‘شیما کرمانی

سہون جدت ویب ڈیسک سندھ محبت ، امن اور صوفیوں کی سرزمین ہے اور یہاں محبت مذہبی رواداری اور خیر سگالی کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ یہ بات تحریک نسواں کی صدر شیما کرمانی، طاہرہ عبداللہ ،کا ملادیوی، پیر سر مد شاہ ، امارچندوں اور دیگر نے خطاب کیا۔ تحریک نسواں کی جانب سے گزشتہ سال سہون شریف کے ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے سہون میں پانچ سوسے زائد افراد پر مشتمل رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مذہبی رواداری، امن ، محبت اور تہذیب و ثقافت کے حوالے سے نغمات اور کچہری منعقد ہوئی۔کراچی سے تین سو سے زائد افراد سہون پہنچے جہاں مقامی لوگ بھی اس اجتماع میں شامل ہوگئے۔ دھمال چوک سے شرکائ نے مارچ کیا اور لنگر کھایا اور اس موقع پر کچہری میں عدم براشت اور امن کے حوالے پر گفتگو ہوئی اور اریب حسن نے نغمات گائے اور پھر دھمال ڈالی گئی جس میں شیما کرمانی سمیت تمام شرکائ شامل ہوئے۔ مقامی افراد ، انتظامیہ نے اس اجتماع کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.