Sindh Secratariat cameras

سندھ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کے لئے لگائے گئے بیشتر کیمرے خراب ہوگئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے بیشتر کیمرے خراب ہوگئے ہیں،کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب سیکیورٹی سسٹم ایک عرصے سے غیر فعال ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ میں لگائے گئے 42 کیمروں میں سے 36 خراب ہیں، یہ کیمرے سیکرٹریٹ کی 3 عمارتوں میں نصب کیے گئے تھے، جن میں سے2 عمارتوں کا کنٹرول روم سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صرف نیو سندھ سیکرٹریٹ میں لگے 6 کیمرے کام کررہے ہیں ، عمارت کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے تمام کیمرے خراب ہیں۔ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے غائب بھی کردیئے گئے ہیں ،کیمروں کی مرمت کی مد میں سالانہ ایک کروڑ روپے مختص کیئے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.