tando jam zarai university

سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹنڈوجام میں دوستانہ فٹبال میچ

ٹنڈوجام جدت ویب ڈیسک سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فٹبال گرائونڈ میں فرینڈز کلب اور لیاقت شاہ میموریل فٹبال کلب کراچی کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جسے فرینڈز فٹبال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 2-1 سے جیت لیا۔ فرینڈ ز فٹبال کلب کے کھلاڑی ۔ کامل حنیف راجپوت اور حسان توفیق نے ایک ایک گول کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سندھ یوتھ اسپورٹس آرگنا ئزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد اختر آرائیں ، عبدا لحمید فٹبال کوچ توفیق عرف چنو، عبدالغفار ، رائو بابر سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی محمد اختر آرئیں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں دیگر کھیلوں کی طرح فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ایک جانب فٹبال فیڈ ریشن پاکستان پر پابندی لگا کر اسے اندھیرے میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے او رسیاست نے اس کھیل کو نقصان پہچایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پابندی کے خاتمے کے لئے عملی اقدام کریں اور فٹبال میں سیاسی مداخلت کو ختم کیا جائے تا کہ ہر کھیل جو کہ غریبوں کا ہے خدارا اسے تباہی سے بچا یا جائے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.