PPP

سندھ حکومت کا عاصمہ جہانگیر کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کیلئے وزیراعظم کو خط

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ نے معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے اور سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی اجازت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط لکھ دیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت نے عاصمہ جہانگیر کیلئے ایک دن سوگ کا اعلان کیا ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.