Festivity

سندھ حکومت کا دیوالی کے موقع پر چھٹی کا اعلان

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کے تحت ان کا مذہبی تہوار دیوالی 19 اکتوبر کو منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے 19 اکتوبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔اس حوالے سے امائوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک میں منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.