ppp

سندھ حکومت جناح اسپتال سے مالی تعاون جاری رکھے گی ‘ناصر حسین شاہ

کراچی جدت ویب ڈیسک چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کراچی کے جناح اسپتال میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دے دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام کا چیک جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو موصول ہوگیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ذاتی اکاوٹنس سے ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا ہے جسٹس ثاقب نثار نے گذشتہ ہفتہ کی دوپہر جناح اسپتال کے اچانک دورے کے دوران ایمرجنسی، نیوروسرجری، آئی سی یو، اور ریڈیالوجی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا تھا اوروہاں فراہم کی جانے والی علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناح اسپتال انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس کی جانب سے انعام کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کو فون پرمبارکباد دی ۔ سید ناصر شاہ نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سے مالی تعاون جاری رکھے گی اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.