Nusrat Sehar Abbasi

سندھ اسمبلی میں ایسا کیا ہوگیا کہ نصرت سحر عباسی نے چیخ و پکار شروع کردی ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فنکشنل مسلم لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو ہجرت کالونی کے سرکاری اسکول کی بندش کے معاملے پر تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو انہوں نے شدید احتجاج کیا نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ہجرت کالونی میں سرکاری کافی عرصے سے بند پڑا ہے سرکار اس سلسلے میں کیوں خاموش ہے کیا وہاں کے علاقہ مکینوں پر تعلیم کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں ایسا کیوں ہے تاہم وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے تحریک کی مخالفت کی اور اسے قواعد کے برخلاف قرارد یا جس پر ایوان میں فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی نے چیخ و پکار کی اور ایجنڈے کی کاپی پھاڑدی نصرت سحر عباسی احتجاجا ایوان سے واک آوٹ بھی کر گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.