chairman anti corruption sindh

سندھ اسمبلی قانون پاس ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن مزید خودمختار ہوجائیگا ‘علم الدین بلو

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو سے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے 2 رکنی وفد نے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں اینٹی کرپش قوانین اور سندھ میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر بات کی گئی۔ پروکیو رمنٹ اسپیشلسٹ ایلس ٹینگسن نے کہا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں اسکول تعمیر کئے جائیں گے۔ ایلس ٹینگسن نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن بھی اپنا کردار ادا کرے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے تعلیم کی ترقی کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پراجیکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنا کردار دا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ دیگر منصوبوں کی طرح بھی اس منصوبے کو شفاف بنائے گی۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی قانون پاس ہونے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن مزید خودمختار ہوجائے گا جس کے بعد اینٹی کرپشن موثر انداز میں کاروائیاں کرسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.