Filmmaker Sanjay Leela Bhansali

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ 525 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوت‘‘ نے ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے 525کروڑ روپے کما لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ مشکلات کے باوجود اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس نے اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 525کروڑ کا بزنس کیا، فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کی اداکاری کو بے حد پذیرائی ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.