Sanjay Dutt

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام مسئلہ بن گیا اور اسی وجہ سے سنجو بابا بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے اور فلم ان کے دوست و معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنا رہے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور کررہے ہیں جنہوں نے ان کے کردار میں ڈھلنے کےلئے خوب محنت کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے گزشتہ دنوں فلم کی نمائش رواں سال 29 جون کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حیرت انگیز طور پر فلم کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا ¾بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں اور فلم کے نام کے حوالے سے وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر سے ناراض ہوگئے ہیں جس کی وجہ بھی فلم کا نام بنی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائےگا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.