karachi

سماجی رہنما سبین میمن نے ’’سب سے پہلے حقوق العباد ‘‘مہم کا اعلان کردیا‘مگر کیوں ؟ جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن سبین میمن کی جانب سے صحت اورتعلیم کے مسائل پر گرانقدرخدمات اداکرنے کے بعداپنی فلاحی تنظیم کے تحت “سب سے پہلے حقوق العباد ” مہم چلانے کا اعلان ۔مہم کے تحت نادار لوگوں کو مفت قانونی امدادفراہم کی جائینگی۔اس سلسلے میںجوائننگ ہینڈز کی چیئرپرسن سبین میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھارا در یونین کونسل میں علاقہ معززین اور لیگل ایڈ سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف قانونی معاملات پر گفت و شنید کی گئی ،محترمہ سبین میمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم معاشرے میں پھیلی ناانصافیوں کا خاتمہ کرینگے ، اگر کسی معاشرے میں انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنالیا جائے تو وہ معاشرہ کبھی پستی کا شکار نہیں ہوتا ، انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بے شمار ایسے لوگ موجود ہیں جو مختلف انداز سے ظلم وستم کا شکار ہیں جو خود کو وسائل کی کمی یا پھر قانونی معاملات میں لاعلمی کے باعث اس دلدل سے نہیں نکال سکتے ،لہذا ہمارا ارادہ ہے کہ ان غربا اور مساکین کی قانونی اور معاشرتی لحاظ سے ہر طرح سے مدد کی جائے ، جس کے لیے ہم بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ اس موقع پر حلقہ 110کے عہدیداران ارتضیٰ بیگ اور ہارون رشید کی جانب سے جوائنگ ہینڈز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہاکہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محترمہ سبین میمن کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرینگے ۔ سبین میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منشور میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اور یتیم مسکین اور بے سہارا لوگوں کی بھرپور مدد کرنا شامل ہے، انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوتے ہیں ،ہم لوگ اپنی اس مہم کے تحت نادار اور بے سہارا لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کی کوشش کرینگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.