سلوکا کترینہ کے ساتھ بوس وکنارکے مناظر کرنے سے انکار ‘مگر کیوں۔۔۔جانئے

 

ممبئی جدت ویب ڈیسک سلمان خان نے کترینہ کیف کے ساتھ بوس وکنار کے مناظر کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث فلم سے اس مناظر کو کاٹ دیا گیا ہے۔بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے اب تک متعدد فلموں میں کام کیا لیکن طویل ترین فلمی کیرئیر ہونے کے باوجود سلمان خان نے آج تک بوس وکنار کے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی۔سلمان خان فلمی کیرئیر کے دوران متعدد کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن آج تک انہوں نے کبھی بھی کوئی بوس و کنار والے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی اور ایسا نہ کرنے کی وجہ وہ اپنی والدہ کو بتاتے ہیں، فلموں کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بوس و کنار والے مناظر آئے لیکن سلو میاں نے ہمیشہ ایسے مناظرکو فلم کی کہانی نکل وادیا اور اب ایک بار پھر سلمان خان نے بوس و کنار کے مناظر کرنے سے انکار کرتے فلم سے سین کو ہی نکال دیا ہے۔سلمان خان ان دنوں کترینہ کیف کے ساتھ فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں ایک جگہ بوس و کنار کے مناظر اداکرنے تھے جب کہ فلم ہدایت کار علی عباس ظفر کو لگا کہ شاید کترینہ کی وجہ سے اس بار دبنگ خان منع نہ کرپائیں لیکن سلمان خان نے بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے صاف انکار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.