Salman Khan And Jacqueline Fernandez Padmavati

سلمان خان اور جیکولین فرنانڈس فلم’’پدماوتی‘‘ پر بول پڑے

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ کی آنے والی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کے خلاف جہاں ہندوستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، وہیں بھارتی عدالتوں نے فلم کی حمایت میں فیصلے دیے ہیں۔عدالتی فیصلوں کے بعد جہاں اگرچہ ریاستی حکومتوں نے بھی ’پدماوتی‘ کے حق میں فیصلے کیے ہیں، تاہم پھر بھی انتہاپسند ہندوؤں کے مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں، بلکہ ان میں شدت آگئی ہے۔’’پدماوتی‘‘ کے خلاف انتہا پسند تنظیموں راجپوت کرنی سینا اور جے راجپوتانہ سنگھ کے احتجاجی مظاہرے تو فلم کی شوٹنگ کے دن سے ہی جاری تھے۔تاہم گزشتہ دن خواتین کی انتہاپسند تنظیم ’انٹرنیشنل کشتریہ ویرننگانہ ماہاسبھا‘ نے بھی فلم کی نمائش کے خلاف بنارس میں مظاہرہ کیا، اور دھمکی دی کہ اگر ’پدماوتی‘ کو ریلیز کیا گیا تو سینما گھروں کو آگ لگائی جائے گی۔تاہم اب بولی وڈ کے سلطان سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے ’پدماوتی‘ کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فلم کو دیکھنے سے قبل اس کے خلاف مظاہرے کرنا بالکل غلط ہے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی خبر میں نیوز 18 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان نے کہا کہ ’سنجے لیلیٰ بھنسالی بہت ہی اچھی فلمیں بناتے ہیں، پدماوتی کو دیکھنے سے قبل اس کے حوالے سے فیصلہ کرنا غلط ہے۔سلمان خان نے واضح کیا کہ فلم کی ریلیز سے متعلق سینٹرل بورڈ آف سرٹیفکیشن âسی بی ایف سیá کو فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ ’سانوریا‘، ’خاموشی‘ اور’ہم دل دے چکے‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.