Shafqat Cheema

سلطان راہی کامیاب اداکار کے ساتھ ایک درویش صفت انسان بھی تھے ‘شفقت چیمہ

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ سلطان راہی âمرحوم á جہاںایک کامیاب اداکار تھے وہاں وہ ایک درویش صفت انسان بھی تھے اور ان کی یہ خوبی کم لوگوں کو پتہ ہے۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے چھ بیٹیوں سے نوازا ،جب میری چھٹی بیٹی ہونے والی تھی تو میں سٹوڈیو آیا تو میری ملاقات سلطان راہی سے ہوئی ،میرے چہرے پر پریشانی دیکھ کر انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا ۔ جس پر میں نے انہیں بتایا کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں اور چھٹی بیٹی بھی آرہی ہے جس پر سلطان راہی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ یہ تو خدا کی رحمت ہوتی ہیں اور پھر مجھے ساتھ لیکر فلور کے پیچھے تاریکی میں چلے گئے جہاں مکمل اندھیرا تھا اور وہاں پر انہوں نے سجدہ کیا اور پندرہ بیس منٹ تک سجدے کی حالت میں رہے اور جب کھڑے ہوئے تو انکی پیشانی اور ناک پر مٹی تھی ،انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے کہا ہے کہ آئندہ تمہارے ہاں خدا بیٹا عطائ کرے گا اور پھر خدا کے فضل سے چھ بیٹیوں کے بعد مجھے بیٹے کی خوشخبری بھی ملی ،اگر میرے بیٹے کو دیکھا جائے تو لوگ یہی کہیں گے کہ یہ سلطان راہی کا بیٹا ہے ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ سلطان راہی اپنے فن میں بھرپور مہارت رکھتے تھے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا احساس بھی کیا اور بہت سارے سٹوڈیو کے غریب ٹیکنیشن اور بیوائوں کے چولہے ان کی وجہ سے جلتے تھے کیونکہ یہ ذمے داری خدا نے ان کے ذمے لگا رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.