Saudi Arabia's top sports body announces 10-year deal with WWE

سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے10سال کیلئے کشتی کا معاہدہ

ریاض جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کےلئے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے، معاہدے کا مقصد کھیل، تفریح اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.