Saudi Arabia Released 9 Irani Fisherman's

سعودی عرب نے گرفتارنو ایرانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

تہران جدت ویب ڈیسک :سعودی عرب نے نو ایرانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق ان ماہی گیروں کو ایک برس پہلے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس وقت اس کارروائی کے دوران ایک ماہی گیر ہلاک بھی ہو گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں کو گزشتہ روز رہا کیا گیا جبکہ ان کی اپنے خاندان والوں سے ملتے ہوئے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ اس پیش رفت کے حوالے سے سعودی عرب نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.