سشمیتا سین کی میک اپ کے بغیر فوٹو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔۔۔جانئے

ممبئی جدت ویب ڈیسک نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین کی بغیر میک اپ تصاویر نے انکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے جن میں وہ جوان اور خوبصورت دوشیزہ کے بجائے عمررسیدہ عورت نظر آرہی ہیں۔41 سال عمر ہونے کے باوجود سشمیتا سین کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ نہایت خوبصورت اورحسین نظر آتی ہیں تاہم حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ سشمیتا کی خوبصورتی میک اپ کا کمال ہے ، بلکہ میک اپ کا ہی کمال ہے ۔سشمیتا سین کی ایئر پورٹ پر لی گئیں تصاویر تیزی سے انٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہیں۔ تصاویر میں سشمیتا سرخ رنگ کا کوٹ پہنے آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے بالکل پہچانی نہیں جا رہی جب کہ ان کے چہرے پر جھریاں واضح طورپر نظرآرہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ اداکارہ نے بڑھاپے میں قدم رکھ دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.